ریسٹورنٹ کے شوارما میں بیکٹیریا کا انکشاف

   

ترواننت پورم : کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ کے ایک ریسٹورنٹ سے جمع کیے گئے شوارما کے نمونے میں ‘سلمونیلا’ اور ‘شیگیلا’ بیکٹیریا کا پتہ چلا ہے ۔ چند روز قبل یہاں کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والی لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے ہفتہ کے روز کہا کہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ جس نے نمونے کی جانچ کی، نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والے شوارما اور کالی مرچ پاؤڈر میں بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت یہ نمونے ‘غیر محفوظ’ ہیں۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔وزیر نے کہا، ‘‘ گڈ فوڈ از دی رائٹ دی نیشن ’مہم کے تحت ہفتہ کو 349 فوڈ آؤٹ لیٹس کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 32 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی جو لائسنس یافتہ یا رجسٹرڈ نہیں تھیں۔ 119 کو نوٹس جاری کئے گئے ۔ 22 کلو خراب گوشت برآمد کر کے 32 دکانوں سے نمونے ٹسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ وینا جارج نے مزید کہا2 مئی 2022 سے ریاست بھر میں تقریباً 1132 مقامات کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ 142 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن کے پاس لائسنس یا رجسٹریشن نہیں تھی،466 کو نوٹس بھیجے گئے ۔