ریلوے کی کلون ٹرین اسکیم کا اعلان

   

٭ انڈین ریلوے نے ویٹنگ لسٹ رکھنے والے مسافرین کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے ایک کلون ٹرین اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ جہاں کہیں بھی ویٹنگ لسٹ طویل پائی گئی تو وہاں سے ایک متبادل ٹرین کلون ٹرین کے نام سے شروع کی جائے گی۔ دراصل اسی نام سے اصل ٹرین کے بعد کلون ٹرین چلائی جائے گی تاکہ ویٹنگ لسٹ والے مسافرین کو کلون ٹرین میں نشست الاٹ کئے جاسکے۔ اصل ٹرین کی روانگی کے چار گھنٹوں قبل اس ٹرین کا اعلان کیا جائے گا ۔