راموجی فلم سٹی کا ویڈیو وائرل
حیدرآباد 16 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے خوشگوار موڈ میں بات چیت کا ویڈیو سوشیل اور الیکٹرانک میڈیا میں وائرل ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکا ہے۔ راموجی فلم سٹی میں راموجی گروپ کی ایکسلنس ایوارڈس تقریب میں نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، سابق نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما، سابق گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ، مرکزی وزراء اور اہم شخصیتیں شریک تھیں۔ تقریب میں دونوں چیف منسٹرس ریونت ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو نشستوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے۔ دونوں خوشگوار موڈ میں بات کررہے تھے اور بعض مواقع پر دونوں کو قہقہہ لگاتے دیکھا گیا۔ دونوں اگرچہ علیحدہ پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن سابق میں وہ قریبی رہ چکے ہیں۔ سوشیل میڈیا میں دونوں کے خوشگوار موڈ کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوچکا ہے۔ 1