ریونت ریڈی کی کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس میں شرکت

   

حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی ایم پی نے آج سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ اجلاس میں شرکت کی اور بورڈ کے حدود میں عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ دلائی ۔ ریونت ریڈی نے کنٹونمنٹ علاقوں میں ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا اور امو گوڑہ کے علاوہ دیگر مصروف ترین سڑکوں پر اسپیڈ بریکر نصب کرنے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے ڈرینج کے مسائل کے حل پر حکام کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ کئی برسوں سے عوام اس بارے میں نمائندگی کر رہے ہیں۔