کارخانہ حدود میں واقعہ ۔ نیپالی گینگ نے مچائی دہشت
حیدرآباد : /16 نومبر (سیاست نیوز) کارخانہ پولیس حدود میں ایک ریٹائرڈ آرمی کرنل کو نیپالی گینگ نے گھر میں گھس کر باندھ دیا اور 25 تولے سونا اور 23 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ گن راک اینکلیو علاقے میں پیش آیا۔ پڑوسی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور مقدمہ درج کر کے نیپالی گینگ کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق 75 سالہ کیپٹن گریی نامی ریٹائرڈ فوجی افسر کے گھر پر کام کرنے والے نیپالی گھریلو ملازم نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ اس واردات کو انجام دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے گھر کی اندرونی معلومات فراہم کر کے منصوبہ کے تحت یہ واردات انجام دی۔ رہزنوں نے گھر میں داخل ہو کر کیپٹن گری پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، انہیں باندھ دیا اور کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے تقریباً 25 تولے سونا اور نقد رقم اڑا لی۔ شور شرابہ سن کر پڑوسیوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ مثاثرہ افسر کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچوں ملزمین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج بھی حاصل کیا گیا ہے جس میں لٹیروں کی نقل و حرکت کا پتہ لگا ہے ۔ب