حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زبان کے انتخاب کا حق ہونا چاہئے ۔ مرکزی حکومت نے آئی آئی ٹی اور مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں تقررات کے لیے ہندی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے مرکز کے اس فیصلے کو جمہوری قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ ہندوستان کی کوئی قومی زبان نہیں ہے ۔ تمام زبانوں کی طرح ہندی بھی صرف ایک سرکاری زبان ہے ۔ آئی آئی ٹی اور مرکزی حکومت کے تقررات و امتحانات میں ہندی کو لازمی قرار دینا ، دوسری زبانوں سے ناانصافی ہوگی ۔ اس طرح این ڈی اے حکومت وفاقی روح میں خلل ڈال رہی ہے ۔ جب کہ ملک کے لوگوں کو اپنی زبان کے انتخاب کا حق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہندی زبان کو جبری طور پر تھونپنے کی مخالفت کرنے میں آگے آئے ۔۔ ن