یہ واقعہ اتوارکی رات میں پیش آیا۔ سومن‘ ان کی ماں‘ بیوی‘ ان کی بہن اور بیٹا کی نعشیں ملبہ سے نکالی گئی ہیں۔
تھرویننتھاپورم۔اہلکاروں نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی کہ کیرالا کے ایڈوکی ضلع میں بھاری بارش کے بعد پیش ائے زمین کھسکنے کے واقعہ میں ملبہ کے نیچے ایک فیملی کے پانچ لوگ پھنس گئے تھے۔
یہ واقعہ اتوارکی رات میں پیش آیا۔ سومن‘ ان کی ماں‘ بیوی‘ ان کی بہن اور بیٹا کی نعشیں ملبہ سے نکالی گئی ہیں۔سومن کو ایک ربر ٹیاتھا ایک پہاڑ کے خلاف میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں رہ رہا تھا۔
اتوار کے روز بھاری بارش نے زمین کا ایک حصہ منہدم کردیا جو اس کے چھوٹے سے گھر پر گرگیا۔ این ڈی آر ایف کی قیادت میں بچاؤ ٹیم‘ پولیس اورمقامی لوگوں نے نعشوں کی تلاش کی۔ کوٹیام اور اڈوکی اضلاع کے متعدد حصوں میں اتوار کے روز سے بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔