زیڈ زمرہ سکیورٹی کو قبول کرنے کی امیت شاہ نے اویسی سے درخواست کی

,

   

نئی دہلی۔ کار پر حالیہ حملے کے بعد حکومت کی جانب سے پیش کردہ زیڈ پلس سکیورٹی قبول کرنے کی امیت شاہ سے صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی سے درخواست کی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک بیان دیتے ہوئے شاہ نے کہاکہ حکومت کی ایک تشخیص میں پایا ہے کہ اویسی کو اب بھی خطرہ ہے‘ مگر انہیں جانکاری دی گئی ہے کہ حیدرآباد ایم پی نے سی آر پی ایف تحفظ لینے سے انکار کردیاہے۔

اویسی کی کار پر3فبروری 2022میں اترپردیش میں گولیاں چلائی جس کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا اور ہتھیار بھی ضبط کرلیاگیاہے۔

شاہ نے کہاکہ ایک تفصیلی تحقیقات اس کیس میں کی گئی ہے اور وزرات داخلہ نے ریاستی حکومت سے ایک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”ایوان کے ذریعہ میں اویسی جی سے خواہش کرتاہوں کہ وہ سکیورٹی کو تسلیم کریں اور ان کی حفاظت کے لئے ہماری تشویش کا قبول کریں“۔