سابق ایم ایل اے نے موجودہ رکن اسمبلی امیش کمار کے دفتر پر گولی چلائی

   

ہریدوار: سابق ایم ایل اے کنور پرنؤ سنگھ نے آج اتراکھنڈ کے روڑکی میں خانپور کے ایم ایل اے امیش کمار کے دفتر میں اندھا دھند گولی چلائی۔ کنور پرنو سنگھ نے ان کے حامیوں پر بھی حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر نسیم احمد کے لنڈھورا نگر پنچایت کے صدر کا انتخاب جیتنے کے بعد یہ معاملہ مسلسل زور پکڑتا جا رہا ہے ۔ نگر پنچایت لنڈھورا سے ڈاکٹر نسیم کی جیت کے بعد سابق ایم ایل اے کنور پرنؤ سنگھ نے خانپور ایم ایل اے اور ان کے خاندان کے بارے میں سوشل میڈیا پر سخت تبصرے کیے تھے ۔