سابق رکن اسمبلی اے راجندر کانگریس سے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) میڑچل ملکاجگری کے سابق کانگریس رکن اسمبلی اے راجندر نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ کا مکتوب پارٹی صدر کو روانہ کردیا۔ کہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال میں انہوں نے کانگریس سے استعفی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ کانگریس میں برقراری کو بہتر نہیں سمجھتے۔ اے راجندر نے کونسلر کے ذریعہ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ سنٹرل فلم سنسر بورڈ کے رکن رہے اور 2009 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کسی منصوبہ کا اظہار نہیں کیا۔ ر