سابق سپریم کورٹ جج مارکنڈے کاٹجو ہر رمضان کے جمعتہ الوداع کے موقع پر روزہ رہتے ہیں

,

   

نئی دہلی۔سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے جمعرات کے روز انکشاف کیاہے وہ پچھلے25سالوں سے ہر رمضان جمعتہ الوداع کے موقع پر روزہ رکھتے ہیں

۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئٹ میں کاٹجو ے لکھا کہ وہ اس رمضان میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر روزہ رہیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیابھر کے تمام غیر مسلم اصحاب سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سحری اور افطار کے اوقعات بھی شیئر کئے ہیں

https://twitter.com/mkatju/status/1390172216571011072?s=20

مارکنڈے کاٹجو
کاٹجو‘ سپریم کورٹ کے سابق جج اور وہ پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمن بھی تھے۔ سپریم کورٹ کے جج بننے سے قبل وہ دہلی ہائی کور ٹ او رمدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔

فی الحال وہ ائی آر اے نامی ایک تنظیم کے چیف پیٹرن ہیں۔مذکورہ تنظیم پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ امن کی بحالی کی وکالت کرتا ہے


رمضان کا جمعتہ الوداع
رمضان کے آخری جمعہ کو جمعتہ الوداع کہاجاتا ہے۔ حالانکہ جمعہ کی اسلام میں کافی اہمیت ہے‘ مگر جمعتہ الوداع کی افضلیت بھی کافی ہے۔

کویڈ سے قبل بڑی تعداد میں اس خصوصی دن بھاری تعداد میں مسلمان اکٹھا ہوتے رہے ہیں۔ تاہم وباء کی وجہہ سے کویڈ قواعد نافذ ہیں۔

قبل ازیں اسلامی سنٹر آف انڈیا برائے لکھنو نے مسلمانوں کے نام ایک اپیل جاری کرتے ہوئے استفسار کیاہے کہ وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔