سابق نیوی آفیسر کو چیف منسٹر کا کارٹون شیئر کرنا مہنگا پڑا

,

   

ممبئی : سشانت سنگھ راجپوت کیس میں جب سے کنگنا رناوت نے بیان بازی شروع کی اور بالی ووڈ اداکارہ نے چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کیخلاف غیرمہذب زبان استعمال کی ، تب سے سی ایم کیخلاف کارٹونس بننے لگے ہیں ۔ ادھو کی مخالف ریٹائرڈ نیوی آفیسر مدن شرما نے ایک کارٹون شیئر کیا جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ 65 سالہ مدن شرما کو برسراقتدار شیوسینا کے کارکنوں نے خوب مارا پیٹا جس کا ویڈیو وائرل ہے ۔