حقیقی مجاہدین تلنگانہ بی جے پی کے ساتھ ۔ مخالفین تلنگانہ ٹی آر ایس میں ، بنڈی سنجے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔17 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ 19اکٹوبر کو دہلی میں بی جے پی کے سینئر قائدین کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے آج بی جے پی کے سینئر قائدین کے ساتھ جی نرسیا گوڑ کی قیامگاہ پہنچ کر انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرلیا اور انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس میں قائدین کی عزت و نفس خطرے میں پڑگیا ہے ۔ پارٹی کے قائدین سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کبھی ملاقات نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے مسائل جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ وہ اپنی سیاسی زندگی کیلئے نہیں بلکہ تلنگانہ کی ترقی کیلئے بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ٹی آر ایس سے بدضن ہوچکے ہیں ، وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں حصہ لیں گے اور آئندہ ریاست میں بی جے یپ کی حکومت تشکیل پائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دعوت پر وہ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ نرسیا گوڑ کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد بی جے پی ضلع نلگنڈہ میں مزید مضبوط و مستحکم ہوگی ۔ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ذریعہ اسمبلی میں بی جے پی کا داخلہ یقینی ہوگیا ہے ۔ دوباک و حضورآباد کے نتائج منوگوڑ میں دہرائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی مجاہدین تلنگانہ تھے وہ سب بی جے یپ کا حصہ بن رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس مخالفین تلنگانہ کے مرکز میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ بی جے پی تلنگانہ کے صدر بنڈی سنجے سابق ارکان پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، جی ویویک کے علاوہ دوسرے قائدین جی نرسیا گوڑ کی قیام کی قیامگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی ۔ ن