سال2001کے پارلیمنٹ حملہ معاملے میں دیویندر سنگھ کے رول پر تحقیقات کے لئے کبھی بھی تیار۔ جے اینڈ کے ڈی جی پی

,

   

وہیں دیویندر سنگھ کو معطل کردیاگیا ہے ’مذکورہ ڈی جی پی نے کہاکہ انہوں نے خدمات سے انہیں برطرف کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی سفارش کی ہے کہ دیو یندر سنگھ کو جو 2018میں بہادری کے ایوارڈ دیاگیا ہے وہ بھی واپس لے لیاجائے۔

سری نگر۔ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کے حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے جانے کے ایک روز بعد مذکورہ جموں اور کشمیرپولیس نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)کے ذریعہ جانچ کی سفارش کی ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ”ہم نے پہلے ہی این آئی اے کی معاملہ میں جانچ کے لئے سفارش کی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر باتیں باہر آسکیں“۔

وہیں دیویندر سنگھ کو معطل کردیاگیا ہے ’مذکورہ ڈی جی پی نے کہاکہ انہوں نے خدمات سے انہیں برطرف کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی سفارش کی ہے کہ دیو یندر سنگھ کو جو 2018میں بہادری کے ایوارڈ دیاگیا ہے وہ بھی واپس لے لیاجائے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ سال2001کے پارلیمنٹ حملے میں سنگھ کے رول کی جانچ کے لئے کسی بھی وقت تیار ہیں

انہوں نے کہاکہ ”جاری تحقیقاتوں کے دوران اگر یہ معاملہ بھی سامنے آتا ہے تو اس کی بھی جانچ کی جائے گی“۔

YouTube video

اپنے وکیل سوشیل کمار کو 2004میں افضل گروجو اس وقت تہاڑ جیل میں پارلیمنٹ حملے کے معاملے میں قید تھا‘ نے کہاتھاکہ ”ڈی ایس پی دیویندر سنگھ“

جو اس وقت جموں کشمیر پولیس کی اسپیشل اپریشن گروپ کے ساتھ ہمہاما میں تعینات تھا نے استفسار کیاتھا کہ ”محمد کو“ جس کی شناخت ایک پاکستانی شہری کے طور پر کی گئی تھی

اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں میں شامل لوگوں میں سے ایک تھا ”دہلی لے کر جائیں‘ ایک فلیٹ کرایہ پر دلائیں اور اس کے لئے ایک کار خریدیں“۔

افضل گرو کو سزا ہوئی اور 9فبروری 2013کو پھانسی پر لٹکادیاگیاتھا۔مذکورہ ڈی جی پی نے کہاکہ مذکورہ اسپیشل تحقیقاتی ٹیم ماضی میں پیش ائے مجرمانہ واقعات میں بھی دیویندر سنگھ کے امکانی طو رپر ملوث ہونے کی بھی جانچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ”ہم کسی کو پناہ دینے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

تنظیم اور عہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اگر کوئی شخص اس طرح کے جرائم میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی“۔

مذکورہ ڈی جی پی نے کہاکہ دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے نصف درج کے قریب ٹھکانوں کی تلاشی لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات اب بھی جاری ہے۔درایں اثناء جموں او رکشمیر انتظامیہ نے چہارشنبہ کی رات شیر کشمیر اعزاز برائے بہادری جو ڈپٹی سپریڈنٹ دیویندر سنگھ نے اگست2018میں دیاگیاتھا اس سے واپس لے لیاہے۔