سدھانشو ترویدی بلامقابلہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب

   

لکھنؤ:09 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سدھانشو ترویدی کو آج بلامقابلہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی نہیں داخل کیا تھا۔سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سدھانشو ترویدی کو امیدوار بنا یاتھا۔ مسٹر ترویدی نے 04 اکتوبر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ نام واپسی کی آج آخری تاریخ مسٹر ترویدی کے کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ اس سیٹ پر ان کے مقابلے کے لئے کسی بھی پارٹی نے اپنا امیدوار نہیں اتارا تھا۔مسٹر ترویدی کا راجیہ سبھا میں میعاد کار 2 اپریل 2024 تک کا ہے ۔