سدی پیٹ ۔بزم عظمت ادب اردو سدی پیٹ کے زیر اہتمام محفل نعتیہ مشاعرہ بمقام اقراء انٹرنیشنل اسکول سدی پیٹ میں منعقد ہوا۔ مشاعرہ کا آغاز قاضی محمد ظہیر الدین بابر ایڈوکیٹ سدی پیٹ کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی محمد فخر الدین صدر میوا و سماجی کارکن سدی پیٹ، ظہور ظہیر آبادی، حمید عکسی نے شرکت کی۔ اقبال درد ورنگل نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، نعت سرور کونین محمد حامد حسین حامد صوبہ داری ورنگل، امجد سلیم امجد، محمد رحیم الدین رحیم غوثوی، اختر تما پوری، قاضی ظہیر الدین بابر، حشمت اللہ حشمت، ناصر واحدی، اقبال درد، اجمل محسن ،محمد فخر الدین، ظہور ظہیر آبادی، حمید عکسی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔مہمان خصوصی محمد فخر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت میں ادب اردو نہیں کے برابر ہے جس کے باعث اطفال ادبی ماحول سے کوسوں دور ہوچکے ہیں۔ انگریزی تعلیم نے بچوں کو اخلاقیاتی نظام سے دور کردیا ہے وقت کا تقاضہ ہیکہ اپنے نو نہالوں کو عظمت اردو ادب کی جانب گامزن کریں۔ مشاعرہ کی صدارت سید اجمل محسن ایڈوکیٹ ورنگل نے انجام دی جبکہ نظامت کے فرائض حشمت اللہ حشمت صدر بزم ادب اردو سدی پیٹ نے ادا کئے ، منتظم محفل محترمہ عائشہ سیمی پرنسپل اقرار انٹرنیشنل اسکول سدی پیٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
