سردیوں کا مزدہ دوبالا کرنے والے سوپ

   

سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہو تو چکن یا سبزیوں کا سوپ بہتر غذا ہے کیونکہ یہ زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر چکن سوپ میں سبزیوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔
اجزا : چکن بون لیس100 گرام‘ انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد‘کارن فلور چار چمچے‘ نمک حسب ذائقہ‘کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چمچ‘ سفیدمرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چمچ‘ چکن یخنی تین کپ‘ گاجرایک عدد‘ ہری پیاز ایک عدد‘مکئی دانے ایک کپ۔
ترکیب: چکن کی تین کپ یخنی میں بون لیس چکن، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کیلئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے، اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک، مکئی کے دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں، اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں اور دھیمی آنچ پر مزید 2 منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔