لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتہ روس کے پڑوسی ممالک اسکینڈینیوین اور بالٹک ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ سرد جنگ کے بعد ناٹوکی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک کے موقع پر ایک سربراہی اجلاس کا اہتمام کریں گے۔ یہ مشقیں پیر سے ناروے میں شروع ہو نگی۔جس میں 27 ممالک کے 30,000 سے زائد فوجی حصہ لیں گے جنہیں “کولڈ ریسپانس ایکسرسائز” کا نام دیا گیا ہے جو صفر درجہ حرارت میں تربیت حاصل کریں گے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق متوازی طور پر جانسن منگل کو لندن میں جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس (JEF) کے قائدین سے ملاقات کریں گے جو دس ممالک پر مشتمل شمالی یورپ میں سیکیورٹی پر مرکوز اتحاد ہے۔جانسن نے بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے یورپی سلامتی متزلزل ہو گئی ہے اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہو کر ابھریں۔انہوں نے مزید کہا کہ “(روسی صدر ولادیمیر) پوتین کی دھمکیوں کے خلاف ہماری مزاحمت کو یقینی بنانا اور فوجی پہلو سے آگے بڑھنا چاہیے۔