سرفراز بیٹنگ کے علاوہ ڈی آر ایس میں بھی ماہر

   

پونے ۔ سرفراز خان نے پونے ٹسٹ میں گیند کو پکڑے بغیر بھی ہندوستان کو بڑی کامیابی دلائی۔ بلاشبہ وہ وکٹ اشون کے کھاتے میں گئی لیکن سرفراز خان کی دانشمندی کے بغیر اسے حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔ سرفراز کی وجہ سے اشون اور ٹیم انڈیا کو جو وکٹ ملی وہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ول ینگ کی تھی۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو پونے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرا جھٹکا بھی لگا۔ سرفراز نے ہندوستان کو گیند پکڑے بغیر وکٹ کیسے حاصل کی یہ اننگز کے 24ویں اوور میں دیکھا گیا۔ اشون کے اس اوورکی آخری گیند اپنی لائن سے تھوڑی ہٹتی نظر آئی۔ درمیانی اسٹمپ سے ٹکرانے کے بعد گیند لیگ سائیڈ کی طرف چلی گئی۔ ول ینگ نے اس پر فلک شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو ئے۔ جیسے ہی ینگ گیند کو کھیلنے کی کوشش کی میزبان کھلاڑیوں نے زوردار اپیل کی، جس کا امپائر پر کوئی اثر نہیں ہوا۔امپائر کے انکار کے بعد سرفراز خان نے فارورڈ شارٹ لیگ پر کھڑے کپتان روہت شرما سے ڈی آر ایس لینے کی زور دار اپیل کی۔ سرفراز جس طرح روہت کے سامنے اپنے خیالات پیش کر رہے تھے، اس سے ان کا اعتماد صاف نظر آرہا تھا۔ وہ روہت کو بتا رہے تھے کہ گیند بیٹ کو چھوگئی تھی، اس نے اسے دیکھا تھا۔ سرفراز کو روہت کو راضی کرنے میں ویرات کا سہارا بھی ملا۔ آخرکار روہت نے اعتماد کا اظہار کیا اورڈی آرایس لیا اور پھر وہی ہوا جیسا کہ سرفراز نے کہا تھا۔ آن فیلڈ امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور ول ینگ کو پویلین جانا پڑا۔ سرفراز خان کے لیے اس وقت سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، چاہے وہ اپنی پہلی ٹسٹ سنچری اسکور کریں، بیٹے کی پیدائش ہو یا اب یہ ڈی آر ایس کا فیصلہ، جس نے ٹیم کو ول ینگ کا وکٹ دے کر نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔