حیدرآباد۔/2 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ سرور نگر میں زنخوں کی ہلچل کے بعد پولیس نے زنخوں کے خلاف کارروائی انجام دی۔ تفصیلات کے مطابق سرور نگر کے علاقہ پی اینڈ ٹی کالونی میں زنخوں کا ایک گروپ جو اکثر راتوں میں سڑکوں پر گھوم کر عوام کو ہراساں کررہا تھا اور راہگیروں کیلئے وہ درد سر بنے ہوئے تھے ان حرکتوں کی پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ کی رات 10 زنخوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پی اینڈ ٹی کالونی میں زنخوں کی جانب سے قمار بازی کا اڈہ چلانے کا بھی مقامی عوام نے الزام عائد کیا۔ ش