مکمل طور پرسکون بیال ہونے کے بعد حالات کی مناسبت اور مکمل ریاستی درجہ کے مطابق علاقہ میں رابطے کو بحال کرنے کے متعلق ائے وفد کومذکورہ ہوم منسٹر نے اس بات کی بھی بھر وسہ دلایاہے
نئی دہلی۔جموں او رکشمیر کے سرپنچوں کے خوف کو ختم کرنے کے لئے ہوم منسٹر امیت شاہ نے منگل کے روزگاؤں کے سربراہان کے وفد کو بھروسہ دلایا ہے کہ انہیں سکیورٹی اور2لاکھ کی انشورنس اسکیم ہر ایک کو فراہم کی جائے گی۔]
ایک ماہ سے وادی میں جاری پابندیوں سے ہورہی پریشانیوں کے متعلق سرپنچوں‘ میوہ فروشوں‘ زراعت کی مارکٹ کرنے والے اور پناہ گزین جو پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) سے ائے وفد نے مرکزی وزیرداخلہ کو جانکاری دی ہے۔
ارٹیکل370کی برخواستگی کے بعد شاہ کے جموں او رکشمیر کے مختلف اضلاعوں سے ائے لوگوں سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
پامپورہ کے سرپنچ میر الطاف نے ای ٹی کوبتایاکہ ”ہوم منسٹر نے ہمیں سکیورٹی کا بھروسہ دلایا ہے اور انشورنس کور فراہم کرنے کی بھی تمانعت دی ہے اور وعدہ کیاہے کہ حالات مکمل طور پر قابو میں آنے کے بعد ریاستی درجہ کو بھی بحال کردیاجائے گا“۔
جموں کشمیر میں 4130سرپنچ اور 29719پنچ یاپنچایت ممبرس ہیں۔
پنچایت الیکشن 2018میں 74فیصد رائے دہی ہوئی تھی جبکہ وادی میں 41فیصد رائے دہی درج کی گئی تھی۔ شاہ نے گاؤں کے سربراہان کو بتایا کہ ”دہشت گردی کے خلاف آپ کی جنگ‘ ہماری ہے۔
لہذا ہم بھروسہ دلاتے ہیں کہ بہت جلد جموں او رکشمیر میں امن کے ماحول کو یقینی بنائیں گے۔شاہ نے انہیں جموں او رکشمیر کے قائدین کے طور پر خوش امدید کیااور کہاکہ ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کی مختلف اسکیمات کو لوگوں تک پہنچائیں۔
ہوم منسٹر نے کہاکہ بہت جلد موبائیل خدمات بحال کردئے جائیں گے۔جموں کشمیر پنچایت سربراہ انل شرما نے کہاکہ ”انہوں نے ہم سے کہا ہے کہ اگلے 15-20دنوں میں موبائیل خدمات بحال کردئے جائیں گے“۔
سرپنچ نے شاہ کو اعزاز ی رقم کے متعلق پیش کردہ میمورنڈم کا بھی ذکر کیا۔ بڈگام کے سرپنچ عبدالرشید نے کہاکہ ”ہم نے ایک ہزار روپئے ماہانہ پر عوامی کی خدمات کرنے کے پنچوں کا تقررعمل میں لایاہے جبکہ سرپنچ کے لئے یہ رقم 2500روپئے ہے۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کو کم سے کم 25,000روپئے تک بڑھائے“۔کپواڑہ میں لانگیٹ کے ایک او رسرپنچ مسٹر جنید نے کہاکہ ”شاہ نے بھروسہ دلایاہے کہ وہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخاب اگلے دو ماہ میں کرائیں گے۔
لوگ ارٹیکل 370کی برخواستگی سے خوش ہیں جس کو سابق میں مفتیوں اورعبداللہ نے اکسایاتھا“