چھترپور، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع چھپرپور کے دیہی بلاک کے ایک سرکاری سکول میں ہیڈ ماسٹر شراب کے نشے دھت اسکول پہنچنے کے معاملہ کی ضلع انتظامیہ سطح پر پڑتال شروع کردی گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے آج بتایا کہ ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے شراب کے نشے میں اسکول پہنچنے کا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے ۔اس کے بعدمعاملے کی جانچ کا حکم کلکٹر نے ضلع تعلیمی افسر کو دیا۔ذرائع نے کہا کہ یہ معاملہ ابتدائی طور پر سیلپ گاؤں میں واقع پرائمری اسکول کا بتایا جارہا ہے ۔ وہاں پر ہیڈماسٹر پیارے راج سنگھ شراب کے نشے پہنچے اور دیہی لوگوں نے اس کا ویڈیو بناکر وائرل کر دیا۔ استاذ کے ساتھ کئی بچے بھی موجود ہیں۔