سرکاری اور خانگی جونیر کالجس کو 11 تا 16 جنوری سنکرانتی تعطیلات

   

حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے جونیر کالجس کیلئے 11 تا 16 جنوری سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق سنکرانتی تعطیلات کے بعد 17 جنوری سے کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ تمام سرکاری، خانگی امدادی، خانگی غیر امدادی، کوآپریٹیو، اقامتی، سوشیل ویلفیر، ٹرائیبل ویلفیر، اقلیتی بہبود ، بی سی ویلفیر اور دیگر کالجس جہاں دو سالہ انٹر میڈیٹ کورس کی تعلیم ہوتی ہے انہیں 11 تا 16 جنوری سنکرانتی کی تعطیلات رہیں گی۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے تمام پرنسپلس کو ہدایت دی ہے کہ وہ سختی سے تعطیلات پر عمل کریں۔ خانگی غیر امدادی جونیر کالجس کے انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران کسی بھی طرح کی کلاسیس کا اہتمام نہ کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور کالجس کو غیر مسلمہ کیا جاسکتا ہے۔1