سری نگر: وادی کشمیر میں جہاں دن کے دوران سورج آگ اگل رہا ہے تو وہیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات رواں سیزن کی گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب درجہ حرارت24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف نے بتایا کہ سری نگر میں یہ شبانہ درجہ حرارت گذشتہ 132 برسوں میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا جو معمول سے 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سری نگر میں سال 1988 میں 21 جولائی کو شبانہ درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سال 2021 میں 26 جولائی کو شبانہ درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے ۔