سرینگر میں 8محرم کاجلوس نکالنے کی اجازت

   

سری نگر: جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے شیعہ برادی کو سری نگر میں آٹھویں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے ۔ ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر کی جانب سے باضابط طورپر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سری نگر میں آٹھویں محرم کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلوس روایتی راستے ، گروبازار سے سری نگر کے ڈلگیٹ تک صبح چھ بجے سے آٹھ بجے کے درمیان نکالا جاسکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرنے اتوارکو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایسی کوئی سرگرمی نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو۔