سری سیلم ڈیم کے قریب تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 15 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے نندیال ضلع میں سری سیلم ڈیم کے قریب تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔کل شب سڑک کے قریب ایک دیوارپریہ جنگلی جانورنظرآیاجس کو سری سیلم سے حیدرآباد آنے والے افراد نے دیکھاجنہوں نے دیوارپربیٹھے اس تیندوے کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا کہ کچھ دیر دیوارپربیٹھنے کے بعد یہ تیندوا وہاں سے چلاگیا۔