کولمبو: سری لنکا نے اب تک کے بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ہندوستان سے مزید 80 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے اور ہندوستان نے اس درخواست پر غور کرنے کی بات کہی ہے ۔ روزنامہ ڈیلی ایف ٹی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اخبار نے ذرائع کو ظاہر کیے بغیر کہا ’’سری لنکا نے مزید ہندوستانی مدد طلب کی ہے ۔ ہندوستان کا ردعمل زیادہ پرجوش نہیں تھا، لیکن (اس نے کہا) اس پر مناسب غور کیا جائے گا۔ خارجہ سکریٹری ونے کواترا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد نے جمعرات کو یہاں صدر گوٹابایا راج پکسے ، وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے اور خارجہ سکریٹری ارونی وجے وردھنے سے ملاقات کی۔ وکرماسنگھے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان کی حالیہ امداد 4 ارب ڈالر تھی لیکن ہندوستانی ہائی کمیشن نے اسے 3.5 بلین ڈالر سے زیادہ بتایا۔ ڈیلی ایف ٹی کو پتہ چلا ہے کہ سری لنکا، جو کئی بحرانوں سے لڑ رہا ہے، ہندوستان سے تقریباً 80 کروڑ ڈالر (ایندھن کیلئے 50 کروڑ اور دیگر ضروری اشیاء کے لیے کروڑ 30 ڈالر) کا مطالبہ کر رہا ہے ۔