سری لنکا کے سابق وزیر گرفتار

   

کولمبو ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کلیدی اپوزیشن جماعت دی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی
(UNP)
کے ایک سینئر قائد نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر چمپیکا راناوکا کی گرفتاری سے یہ ظاہر ہوگیا ہیکہ راجہ پکسے حکومت نے انتقامی سیاست شروع کردی ہے۔ صدر گوٹابایا راجہ پکسے کے 16 نومبر کو ملک کے نئے صدر منتخب ہونے سے قبل راناوکا ملک کے وزیر شہری ترقیات تھے۔ انہیں چہارشنبہ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

الاسکا میں زلزلہ کے جھٹکے
نیویارک، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے الاسکا میں چہارشنبہ کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے امریکی ارضیاتی سروے نے اس کی اطلاع دی۔ ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.5 تھی۔ زلزلہ کا مرکز 20.9 کلومیٹر گہرائی میں 58.4399 ڈگری شمالی طول البلد اور 137.6481 ڈگری مغربی عرض البلد پر درج کیا گیا۔