سعودیہ میں خاتون جہدکاروں کو ٹرائل کا سامنا

   

دوبئی ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے پراسکیوٹرس نے خواتین کے حقوق کی محروس جہدکاروں کا معاملہ ٹرائل کیلئے آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جن پر الزامات عائد ہیں اُنھیں سلطنت میں قوانین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں ۔ پراسکیوٹرس نے جمعہ کو دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے جون کے موقف کا ذکر کیا جس میں سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دیئے جانے سے عین قبل جہدکاروں کی گرفتاری کا ذکر ہے ۔ پراسکیوٹرس کا الزام ہے کہ محروسین نے سلطنت کی سلامتی ، اُس کے استحکام اور قومی اتحاد کی اہمیت گھٹانے چاہی ۔ سعودی عرب نے آج ان خواتین کے کیس کے تعلق سے سوالات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔ محروسین میں 20 سال سے زائد والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔