سعودی۔ بس حادثہ میں دو عازمین عمرہ کی موت اور 18زخمی

,

   

سعودی عربیہ میں ایک ٹریفک حادثہ میں 2عمانی شہریوں کی موت اور 18دیگر کے زخمی ہونے کا جمعرات کے روز عمانی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے‘ جو ادائیگی عمرہ کے لئے جارہے تھے۔

مکہ علاقہ میں سعودی عربیہ ریڈ کریسنٹ اتھاریٹی کے بموجب جو عازمین شیشی کی زد میں آکرزخمی ہوئے ہیں ان کی حالت تشویش ناک ہے‘ مزیدکہاکہ 11طبی ٹیمیں موقع پر فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لئے پہنچے اور جنھیں مزیدطبی نگہداشت کی ضرورت ہے انہیں اسپتالوں کو منتقل کیاہے۔

سعودی عربیہ کے متعین عمانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کی دوپہر میں پیش ائے اس واقعہ کے متاثرین کو منتقل کرنے کے لئے مملکت کے متعلقہ حکام کے ساتھ کام کیاجارہا ہے۔

مذکورہ سفارت خانہ نے اپنے ایک بیان میں مزیدکہاکہ ”عمانی عازمین کو عمرہ کے لئے مکہ جارہے تھے کے المناک سانحہ پر پوری دلچسپی کے ساتھ کام کیاجارہا ہے“۔

سفارت خانہ نے ”متوفیوں کے افراد خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور اظہار رنج کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جبکہ زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا“۔

یہ ٹریفک حادثہ المویہ میں اسوقت پیش آیا جب عازمین عمرہ چہارشنبہ کے روز عمرہ کو روانگی کے لئے المیقات السایل الکبیر‘ علاقے طائف سے 180کیلومیٹر کے فاصلے پر پہنچے تھے۔