ریاض ۔ سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب ْآمد کے لیے ٹیکہ اندازی اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹسٹ لازمی قراردیا ہے۔ نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق ٹسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر کیا گیا ہو۔ ایوی ایشن ہدایت نامہ کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچے ٹیکہ اندازی اور ٹسٹنگ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند سعودی مسافروں کیلئے بوسٹر ٹیکہ اندازی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایئرلائنز کو بوسٹر ڈوز ٹیکہ اندازی کے 3 ماہ بعد کرانے والے سعودی شہریوں کو لیجانے کی اجازت ہے۔