ریاض۔پانچ شہری اس وقت زخمی ہوگئے جب حوثی باغیوں نے ایک ملٹری ہاتھ سے داغے جانے والے میزائل کو سعودی عربیہ کے جیزان کی طر ف داغا‘ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ جانکاری دی ہے۔
اس حملے نے دومکانات‘ ایک گروسری کی دوکان اور تین کاروں کو تباہ کردیا‘منگل کی ابتدائی ساعتوں میں ایس پی اے نے یہ جانکاری دی ہے۔ اس حملے میں تین سعودی شہری او ردویمنی زخمی ہوئے ہیں۔
ان تمام کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز رپورٹرس کوبتایاکہ حوثی قائدین کو یمن میں باغیوں کی حرکتوں پر لگام لگانے اور پڑوسی سعودی عربیہ پر ان کے تازہ حملوں کاجواب دہ بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے پر غور کررہا ہے۔
سعودی عربیہ کے فضائی دفاع نے میزائل حملوں کوناکام بنایا
ہفتہ کے روز سعودی عربیہ کے فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائل حملوں بشمول بلاسٹک میزائل حملوں کو ناکام بنایاہے جو درالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے تھے۔
اتوار کے روز پرائز نے کہاتھا کہ امریکہ حوثیوں سے کہاکہ وہ حملوں کو ختم کرے اور اقوام متحدہ کے خصوصی مبصر مرٹن گرفتھی اور امریکی مبصر ٹیم لینڈرکنگ سے یمن میں امن قام کرنے کے مقصد کے ساتھ بات چیت کرے۔
پچھلے چھ سالوں سے یمن میں خانگی جنگی کی صورتحال حکومت اور حوثی تحریکات کے مابین چل رہی ہے۔
صدر عبدالربع منصور ہادی کی درخواست پرسعودی کی زیر قیادت اتحادی افواج یمن میں 2015سے حوثی باغیوں کے خلاف مہم چلارہی ہے