سلطان نگر میں گیس سلینڈر دھماکہ، چار افراد زخمی

   

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ سلطان نگر میں گیس سلینڈر دھماکہ پیش آیا اس حادثہ میں 4 افراد بشمول ایک لڑکی زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی اور مقامی عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ مشتبہ دھماکہ سے علاقہ میں خوف پیدا ہوگیا ۔ کل رات پیش آئے اس واقعہ کی فوری طور پر جانچ شروع کردی گئی۔ اطلاع کے ساتھ پولیس نے 108 ایمبولینس کے ذریعہ مقامی عوام کی مدد سے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ گنجان آبادی والے علاقہ میں مشتبہ دھماکہ سے شبہات پیدا ہوگئے۔ تاہم بورا بنڈہ پولیس نے فوری طور پر اقدام کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ پولیس ہر زاویہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ دھماکہ میں زخموں کی بھوانی۔ پرساد اور مادھو کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے جبکہ ایک کم عمر لڑکی بھی اس دھماکہ میں زخمی ہوگئی۔ دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پر پیش آیا اور چند گھنٹوں میںپولیس کے حالات پر قابو پالیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع