سلمان خان سورج برجاٹیہ کی فلم میں پانچویں بار کام کریں گے

   

سلمان خان اور سورج برجاٹیہ ایک بار پھر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دونوں نے آخری بار تین سال پہلے آئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔ انڈسٹری میں خبر تھی کہ دونوں اس بار سلمان کی سگنیچر اسٹائل ایکشن فلم کے لئے کام کریں گے حالانکہ اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو سورج ایک بار پھر سلمان کو لے کر فیملی انٹرٹینمنٹ فلم بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو میکرز مارچ کے اختتام تک اس پراجکٹ کی اسکریننگ شروع کردیں گے اور یہ فلم اگلے سال تک فلور پر جائے گی۔ برجاٹیہ اس پراجکٹ پر تیزی سے کام کررہے ہیں اس کی اسکرپٹ پر ان کے چھوٹے بیٹے اویناش کام کررہے ہیں۔ سورج فی الحال اپنے ہوم پروڈکشن کی فلم ’’ہم چار‘‘ میں مصروف ہیں۔ سلمان اور سورج نے اس سے قبل ’’میں نے پیار کیا‘‘ 1989، ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ 1994 ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ 1999 اور پریم رتن دھن پایو 2015 جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔