سلمان کی فلم ’’بھارت‘‘ کو 100 دن میں مکمل کرنے کا ریکارڈ

   

سلمان خان، کیٹرینہ کیف، تبو کے مرکزی اسٹار کاسٹ پر بننے والی فلم ’’بھارت‘‘ کو ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے 100 دن میں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس فلم کا آخری شوٹنگ شیڈول سبھاش گھئی کے وزلنگ ووڈ میں پچھلے ہفتہ مکمل کرلیا گیا۔ اس طرح اب یہ فلم شوٹنگ کے اعتبار سے مکمل کرلی گئی ہے۔ سلمان خان کے بہنوئی ادکار پرڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی یہ فلم کورین فلم ’’اوڈے ٹو مائی فادر‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ فلم کو اس سال عید کے موقع پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ فلم ایک شخص اور ایک ملک کے سفر کی کہانی پردہ سمیں پر پیش کرتی ہے۔