نیویارک : فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے جمعہ کو سلیکان ویلی بینک کے اثاثہ جات ضبط کرلئے جو سب سے بڑے بینک کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ 2008 ء کے اقتصادی بحران میں یہ بینک بری طرح متاثر ہوا ۔ تب سے یہ لگاتار پریشانی میں مبتلا رہا ہے کیونکہ ڈپازیٹر نے بینک میں جمع اپنی رقومات نکالنا شروع کردی ۔ دیگر بڑے بینکوں کے پاس معقول سرمایہ ہے جس کی وجہ سے ان کا حشر سلیکان ویلی بینک جیسا نہیں ہوا ہے ۔ سلیکان ویلی بینک کے پاس 209 بلین ڈالر اثاثہ جات اور 175.4 بلین ڈپازٹس تھے ۔