سمندری بگلوں کو دور رکھنے انسانوں کوپرندوں کا لباس پہنانے کا فیصلہ

   

لندن: برطانوی چڑیا گھر نے سمندری بگلوں کی جانب سے سیاحوں کے کھانے چوری کرنے اور انہیں ستانے کیلئے انسانوں کو پرندوں کا لباس پہنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں خوفزدہ کرکے دور رہنے پر مجبور کیا جاسکے۔برطانوی کاؤنٹی لنکاشائر میں بلیک پول شہر میں سمندر کے کنارے واقع چڑیا گھر میں نئے ملازم بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں پرندوں کا لباس پہنایا جائیگا جو سمندری بگلوں کو دور بھگائیں گے۔ سی گل یا سمندری بگلے برطانیہ میں اتنے بے خوف ہوچکیہیں کہ وہ بالخصوص چھوٹے بچوں پر حملہ کرتے ہیں، ٹھونگیں مارتے ہیں یا ان کا کھانا چھین کر اڑجاتے ہیں۔تاہم ملازمت کی ایک شرط ہے کہ انہیں پرندے کا لباس پہن کر باہر نکلنا ہوگا اور جہاں جہاں بگلے دیکھیں وہاں بھاگ کر انہیں ڈرا کر اڑانا ہوگا۔