سمیت غذا سے طلبہ متاثر ‘وزیر تعلیم کی برہمی

   

سبیتا اندرا ریڈی نے ہاسپٹل پہنچ کر زیر علاج طلبہ سے ملاقات کی
حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نارائن کھیڑ کے کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں سمیت غذا سے 35 طلبہ کے متاثر ہونے کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو اس واقعہ کی جانچ اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سبیتا اندرا ریڈی نے نارائن کھیڑ ایریا ہاسپٹل پہنچ کر زیر علاج طلبہ سے ملاقات کی اور بہتر علاج کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرس کو ہدایت دی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں اس پر توجہ دی جائے۔ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کے ڈسچارج ہونے تک ہاسپٹل میں موجود رہیں اور بہتر علاج کو یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے اقامتی اسکولوں میں سمیت غذا کے واقعات کے اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کل شام نارائن کھیڑ کے کستوربا گاندھی گرلز ہائی اسکول میں سمیت غذا کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 35 طلبا متاثر ہوئے تھے ۔ ر