احمد آباد۔ راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ اور کرکٹ کے ڈائریکٹر کمار سنگاکارا نے گجرات ٹائٹنز کے لیگ اسپنر راشد خان کے خلاف اپنی ٹیم کے حملہ آورکھیل کو سامنے لانے پرکپتان سنجو سیمسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے خلاف لگائے چھکوں کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا رخ بدل دیا۔ راشد کا اوور مقابلے کی رفتارکو ان کی ٹیم کے حق میں بدلنے میں گیم چینجر تھا۔48 گیندوں پر مزید 112 رنز کے ساتھ جب ٹیم بیٹنگ کررہی تھی تو بہت سے لوگوں نے راجستھان کو فتح کیلئے پسندیدہ قرارنہیں دیا تھاکیونکہ ٹیم کا اسکور 12 اوورز میں 66/4 تھا لیکن سیمسن نے 13ویں اوور میں راشد خان کی بولنگ پر 20 رنز لے کر چھکوں کی ہیٹ ٹرک کے ذریعے بالآخر 60 رنز بنائے جبکہ شمرون ہیٹمائر نے صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنا کر راجستھان کو تین وکٹوں سے ناقابل شکست فتح دلائی۔ سنگا کارا نے کہاکہ صرف آپ نے ہمیں پاور پلے کے ذریعے کامیابی اور ناکامی کیلئے فیصلہ کیا ، بلکہ راشد خان کو اوور دیا اور پھر آپ نے وہاں سے کیسے واپس آئے، یہ گیم چینجر تھا۔ ان کا بہترین بولر، کچھ کہتے ہیں کہ دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر مکمل طور پربے بس ہوگیا تھا۔ سنگاکارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فرنچائزکی جانب سے کامیابی کے بعد کی ایک ویڈیو میں کہا۔ شاندارآخری اوور میں حملے کا مطلب یہ بھی ہے کہ راجستھان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر اپنا پہلا مقام برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سیمسن اور ہیٹمائر نے27 گیندوں پر59 رنزکی اہم پارٹنرشپ بنائی، اس کے بعد دھرو جورل کے ساتھ 20 گیندوں پر 47 رنز جوڑے اور ٹیم نے تعاقب کو چار گیندیں باقی رہ کر مکمل کیا۔ سنگاکارا نے مزید کہاکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب آپ کھیل میں ہوتے ہیں تو کچھ بھی ممکن ہوتا ہے۔ چاہے وہ راشد خان ہوں، شین وارن ہوں یا متھیا مرلی دھرن، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کرتے ہیں۔