ممبئی :شیو سینا ایم پی سنجے راوت کے بعد ان کی اہلیہ ورشا سے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ۔پاترا چال اسکام کے معاملہ میں ای ڈی کی حراست میں موجود شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ بھی ای ڈی کے سوالوں کا سامنا کرنے کے لئے ممبئی میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچ گئیں جہاں ان سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی اطلاع ہے ۔ورشا کے اکاونٹ سے بھاری رقم کی منتقلی کے بعد انہیں بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا جبکہ سنجے راوت پہلے ہی ای ڈی کی حراست میں ہیں ۔