حیدرآباد۔3نومبر (یواین آئی) ضلع سنگاریڈی میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اندول منڈل کنسان پلی ناندیڑ۔اکولا شاہراہ پر پیش آیا جب آر ٹی سی بس نے کارکوٹکر دے دی۔ حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ کی وجہ کہر سمجھی جارہی ہے ۔ پولیس نے پہنچ کر راحت کام شروع کئے ۔ حادثہ میں 35سالہ دلیپ، اس کی بیوی 28سالہ ونودا، بیٹی پانچ سالہ سوپوتریکا اور ایک سالہ لڑکا کھنسی ہلاک ہوگئے جو جیڈی مٹلہ کے ساکن تھے ۔