سنگا ریڈی میں ’’منی حج ہاؤز‘‘ کا سنگ بنیاد

,

   

حیدرآباد ۔26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد اور سدی پیٹ کے بعد سنگاریڈی میں ’’ منی حج ہائوز ‘‘ تعمیر ہو گا ۔ سنگاریڈی میں 2 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ’’ منی حج ہائوز ‘‘ کا آج سہ پہر ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے آج سنگاریڈی ‘ نزد نیو بس اسٹانڈ ‘ مسجد اقصیٰ سے متصل واقع وقف اراضی پر ’ ’ منی حج ہائوز ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ سنگاریڈی میں تعمیر شد نی منی حج ہائوز ہمہ مقصدی عمارت ہو گی جس میں حج تربیت کے علاوہ مختلف علوم و فنون کی تربیت دی جائیگی۔ سنگ بنیاد تقریب میں جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی ‘ چنتا پر بھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ‘ ضلع کلکٹرسنگاریڈی ایم ہنمنت رائو ‘ مولاناحامد محمد خاں امیر جما عت اسلامی تلنگانہ ‘ اور دیگر قائدین اور کارکنان موجود تھے ۔ قبل ازیں ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش رائو نے جد ید کلکٹریٹ سنگاریڈی پہنچتے ہوئے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس کے علاوہ ضلع پریشد مٹینگ ہال سنگاریڈی میں چیرمین ضلع پریشد منجو شری کی صدارت میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی۔