سن اسٹون ایڈیو ورسٹی سے ایم بی اے کورسیس

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک کے معروف تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون سے صنعتی شعبہ کے لیے ایم بی اے ، پی جی ڈی ، ایم بی بی اے ، ایم سی اے آن لائن ایم بی اے کورسس کو سن اسٹون ایڈیو ورسٹی کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں 5 کیمپس میں ادارے نے 23 سے زائد مقامات پر اس کورس کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 2500 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اس ادارے کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ طلبہ کو پلیسمنٹ حاصل ہونے کے بعد فیس ادا کرنی ہوگی ۔ یہ منفرد سہولت ہے جہاں منی بیاگ گیارنٹی فراہم کی جارہی ہے ۔۔ ع