سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے راشد خان کی ستائش کی

,

   

دوبئی۔ سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے راشد خان کی ستائش کی اور کہاکہ کنگز الیون پنچاب (کے ایکس ائی پی) میں شاندار مظاہرہ کے بعد اس نے ہمیشہ دباؤ میں گیند بازی کی ہے اور ”دنیا کا بہترین گیند باز“ ہے۔

ایس آر ایچ ال راؤنڈ مظاہرہ
ایس آر ایچ نے جمعرات کے روز انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کے میاچ میں اپنے مدمقابل کھیل رہی کے ایس ائی پی کے خلاف ال روانڈ مظاہرہ کرتے ہوئے 69رنوں سے جیت حاصل کی ہے۔

گیند بازوں کی جانب سے جیت کو یقینی بنانے سے قبل وارنر اور بیر اسٹو کی مدد سے ایس آر ایچ نے مدمقابل کی ٹیم کو جیت کے لئے 202رنوں کا نشانہ دیاتھا۔

اس میاچ میں خان نے تین وکٹ لئے جبکہ نٹراجن اور خلیل احمد نے دو دو وکٹ لے کر کے ایکس ائی پی کو 132رنو ں تک محدودکردیاتھا۔

خان نے اپنے چار اوورس میں صرف12رن ہی دئے تھے‘ جبکہ انہوں نے نیکولیس پوران کی وکٹ بھی لیاجو محض37گیندوں میں 77رن بناکر کھیل رہے تھے۔

میاچ کے بعد تحائف کی پیشکش کے دوران وارنر نے کہاکہ ”نیکولس جب بیٹنگ کررہے تھے اس وقت میں کچھ حد مایوس ہوگیاتھا۔

اس بچے سے مجھے ہمیشہ کافی امیدیں وابستہ رہتی ہیں۔ ان کے ساتھ بنگلہ دیش میں کھیلنے کامجھے موقع ملا ہے۔

آپ ہمیشہ سونچتے ہیں‘ میں کیاکررہاوں‘ کس طرح اس کوباہر کروں گا؟ وہ (راشد) عالمی سطح کا شاندارگیند باز ہے‘ اس کو پاس رکھنا بڑی بات ہے۔

دباؤ کے حالات میں بھی وہ ہمیشہ گیند بازی کرتا ہے“۔ اس میاچ میں وارنر اور بیر اسٹو نے 160رن پہلی وکٹ کے لئے بنائے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے وارنر نے کہاکہ بیر اسٹو کے ساتھ بلے بازی کاانہوں نے مزا لیاہے‘ بیراسٹو نے 97رن بنائے تھے۔

اس کے علاوہ مذکورہ کپتان نے 11اکٹوبر کے روز کھیلے جانے والے راجستھان رائیلز کے میاچ پراپنی توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اس وقت میں بیراسٹو کو بیٹنگ کا موقع فراہم کررہاتھا۔

ایک ساتھ کھیل سے ہم کافی لطف اندوز ہورہے تھے۔ ہمیں آر آر سے سخت مقابلہ درپیش ہے‘ نئے طریقے سے کھیل کی شروعات ہوگی“۔