سورت۔ٹیکہ کے دو خوراک لینے کے باوجود 3انجینئرس جانچ میں کویڈ19مثبت پائے گئے۔

,

   

سورت۔ٹیکہ اندازی کی جاری مہم کے دوران دو خوراک لینے کے بعد بھی سورت میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے تین انجینئرس کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘ منگل کے روز سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی ہے۔

مذکورہ تین میں سے ایک انجینئر سنٹرل زون کے دفتر کے مجالس مقامی کے لئے کام کرتا ہے جو حالیہ اختتام پذیر ہونے والے مجالس مقامی انتخابات کے کاموں میں بھی شامل رہے ہیں۔

انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے بموجب انہوں نے ٹیکہ کی پہلی خوراک 28جنوری جبکہ دوسری خوراک 3مارچ کو لی تھی۔ الیکشن ڈیوٹی کے بعد جب اثرات نمودار ہوئے تو بعد میں جانچ کرائی جس میں مثبت پایاگیاہے۔

اسی دفتر سے تعلق رکھنے والے دوسرے جس نے پہلی خوراک 1فبروری اور دوسری خوراک 2مارچ کو لی تھی۔ سوکھی کھانسی ہونے کے پیش نظر کویڈ19کی جانچ کرائی تو اس میں نتائج مثبت ثابت ہوئے ہیں۔

محکمہ شہری ترقی سے تعلق رکھنے والے ایک اور انجینئر نے 8فبروری کو پہلی خوراک جبکہ 7مارچ کو دوسری خوراک لی تھی۔

حلق میں ہچکچاہٹ جیسی اثرنمودار ہونے کے بعد جانچ کرائی گئی جس میں انہیں مثبت پایاگیاہے۔ ان تینوں کو تنہائی میں فی الحال رکھ کر ڈاکٹرس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ان کے دفاتر کی صفائی بھی انجام دی گئی ہے۔ نیو سیول اسپتال صورت کے ساتھ کویڈ19نوڈل افیسر مقرر کئے گئے ڈاکٹر امیت گامیت نے انڈین ایکسپریس کوبتایاکہ دوسری خوراک لینے کے بعد بھی لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ ہے‘ مگر اس کی تعداد کافی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ”ٹیکہ کا اثر80سے 85 فیصد تک ہے۔

دوسری خوراک لینے کے چار ہفتوں کے بعد قوت مدافعت میں اضافہ شرو ع ہوتا ہے۔ دونوں خوراک لینے کے بعد کویڈ19کے گائیڈ لائن پر عمل کرنا چاہئے“