ممبئی: آئی پی ایل کی اسٹار ٹیم ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو کا اعتماد ٹیم کے دیگر بلے بازوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کی خراب شروعات کے بعد سوریہ کمار اپنی دھماکہ خیز شکل میں واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو صرف 49 گیندوں پر 103 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے ، جس کی مدد سے ممبئی نے گجرات ٹائٹنز کو 27 رنز سے شکست دی۔ روہت نے سوریہ کمار کے اعتماد پر میچ کے بعد کہا کہ اس میں بہت اعتماد ہے ۔ ہم کریز پر دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کے بیاٹروں کی موجودگی چاہتے تھے لیکن سوریہ کمار نے کہا کہ وہ بیٹنگ کیلئے کریز پر جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پاس اس قسم کا اعتماد ہے جو دوسروں کو بھی ترغیب دیتا ہے۔ وہ ہر میچ کو نئے سرے سے شروع کرنا چاہتا ہے اور ماضی کے میچوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھتا۔ سوریہ کمار کی سنچری کی مدد سے ممبئی نے گجرات کے سامنے 219 رنوں کا ٹارگٹ رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات نے 102رن پر آٹھ وکٹ گنوا دیئے تھے ، لیکن راشد خان نے صرف 32 گیندوں پر دھماکو79رنز (ناٹ آؤٹ) بنا کر اپنی ٹیم کے نٹ رن ریٹ کو بڑے جھٹکے سے بچا لیا۔ سوریہ کمار نے ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہوا اور ہم دو پوائنٹس حاصل کرکے خوش ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرنا اور پھر اسکور کا دفاع کرنا اچھا تجربہ ہوا۔ ہم وکٹیں لیتے رہے اور اس فارمٹ میں آپ کو اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے ۔جب سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کی بہترین ٹی 20 اننگز ہے ، تو انہوں نے کہا کہ ایسا کہہ سکتے ہیں۔ ’’ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم تیز رفتار قائم رکھیں گے جو جب ہم 200سے زیادہ رن کا تعاقب کرتے ہوئے رکھتے ہیں۔ سات ، آٹھ اوورز کے بعد ہی ایک طرف کافی اوس پڑ گئی تھی، اس لئے میں تھرڈ مین یا شارٹ لیگ کی طرف شاٹس کھیلنے کیلئے تیار تھا۔ میرے کھیل کے پیچھے بہت پریکٹس ہے ، اس لئے جب میں پچ پر آتا ہوں تو میرے ذہن میں سب کچھ واضح ہوتا ہے ۔