سوشیل میڈیا پر پولیس افیسر کو دھمکانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

,

   

سری نگر۔مذکورہ جموں کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز سوشیل میڈیاپر ایک پولیس افیسر کو دھمکی دینے کے واقعہ پرسنجیدگی کے ساتھ کاروائی کی اور فیس بک پر ”دھمکی آمیز پیغام“ پوسٹ کرنے کے لئے ایک فرد کے خلاف ایف ائی آر درج کرلی ہے۔

ایک پولیس افیسر کے مطابق سہیل فلی نے سینئر اسٹیٹ پولیس افیسر کے خلاف دھمکی آمیز پیغام ”عوام کو دہشت زدہ کرنے کی واضح نیت کے ساتھ“ پوسٹ کیاتھا۔

پولیس نے کہاکہ اس کے علاوہ اسی یو آر ایل ایڈریس کے ذریعہ خود اور دہشت پھیلانے کے مقصد کے ساتھ قابل اعتراض مواد بھی اپلو ڈ کیاگیاتھا۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”اس قسم کا مواد او رپیغامات پولیس افسران کے گھر والوں کے اندر خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی نیت سے اپلوڈ کئے ج گئے ہیں“۔

پولیس نے اس سوشیل میڈیاپوسٹ پر سنجیدگی کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے اس سے متعلق دفعات کے تحت کشمیر زون سری نگر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں“