سوشیل میڈیا کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا طالب علم گرفتار

حیدرآباد۔/20 جنوری، ( سیاست نیوز) سوشیل میڈیا کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے طالب علم کو حیدرآباد کی اسپیشل کورٹ نے 4 دن کی سزا سنائی۔ شی ٹیم کے بموجب 26 سالہ بی ابھیلاش کونڈنیا ساکن سلیم نگر کالونی موسی رام باغ ایک لڑکی کو فیس بک کے ذریعہ ہراساں کررہا تھا اور قابل اعتراض مواد بھی فون کے ذریعہ بھیج رہا تھا۔ لڑکی نے شی ٹیم پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں ابھیلاش کا پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا اور عدالت میں پیش کئے جانے پر 14ویں اسپیشل میٹرو پولیٹن کورٹ نے ملزم کو چار دن کی سزا اور 250 روپئے جرمانہ عائد کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT