سوشیو ریفارمس کی نئی شارٹ فلم ’ دین دروہی ‘ کا پریمیر

   


وزیر داخلہ محمود علی اور جناب عامر علی خاں مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : لامکان بنجارہ ہلز پر شارٹ فلم ’ دین دروہی ‘ کا شو منعقد کیا گیا ۔ جو ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو حکومت اور فاشسٹوں کے ظلم کا تو رونا روتے ہیں لیکن خود جو ظلم شادیوں کے نام پر پورے معاشرے پر کررہے ہیں اس کا احساس نہیں کرتے ۔ جو نقصان دوسرے پہنچا رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ نقصان جہیز اور کھانے کی ہوس میں لوگ ایک دوسرے کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ مہمانان خصوصی جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے اس فلم کو بہت سراہا اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی ۔ اس فلم کو ڈاکٹر علیم خاں فلکی نے لکھا اور سید قدیر نے ڈائرکٹ کیا ۔ اہم رول نبھانے والوں میں سلیم پھیکو ، عبدالرزاق ، بھاونا ، محسن ، عظیم مجاور وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تمام کو ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔ یہ فلم یو ٹیوب پر بہت جلد ریلیز کی جائے گی ۔۔