سونبھدرا قتل عام کے دو ویڈیوز منظر عام پر

,

   

سونبھدرا 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے سونبھدرا میں 17 جولائی کو ہوئے قتل عام کے دو ویڈیوز منظر عام پر آگئے ہیں۔ اس واقعہ میں 10 قبائلی ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے ۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد لاٹھیوں سے لڑ رہے ہیں۔ ایک گروپ ولیج سربراہ یگیہ دن کی قیادت میں قبائلیوں پر لاٹھیوں اور بندوقوں سے حملہ کرتا دکھایا گیا ہے ۔ خواتین نعشوں کے قریب رو رہی ہیں۔